azeez misr

عزیز مصر

یوسف علیہ السلام جب مصر کے بازار میں لائے گئے اس زمانے میں مصر کا بادشاہ ایان ابن ولید عملقی تھا اور اس نے اپنی عنان نے سلطنت قطفیر مصری کے اقتدار میں دے رکھی تھی تمام خزائن اسی کے تحت اور تصرف میں تھے اس کو عزیز مصر کہتے تھے اور وہ بادشاہ کا وزیراعظم تھا۔

عزیز مصرجب حضرت یوسف علیہ السلام مصر کے بازار میں بیچنے کے لیے لائے گئے تو ہر شخص کے دل میں آپ کی طلب پیدا ہوئی اور خریداروں نے قیمت بڑھانا شروع کی تاکہ آپ کے وزن کے برابر سونا اور اتنی ہی چاندی اتنا ہی مشک اور اتنا ہی حریف قیمت مقرر ہوئی اور آپ کا وزن 400 تولہ تھا اور عمر شریف اس وقت 13 سال کی تھی عزیز مصر نے اس قیمت پر آپ کو خرید لیا اور اپنے گھر لے آیا اور دوسرے خریدار اس کے مقابلہ میں خاموش ہو گئے۔

(خزائن العرفان)

سبق

خدا تعالی کے مقربین اور مقبول بندوں کے بڑے بڑے بادشاہ اور وزیر بھی طالب و محتاج ہوتے ہیں پھر جس کی پرواہ اس کی بیوی بھی نہ کرے وہ ان اللہ والوں کی مثل کیسے ہو سکتا ہے۔

ٹڈی دل

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔