اولیاء رحمٰن میں بے مثل ولادت
حضرت محبوب سبحانی قطب یزدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے والد ماجد حضرت ابو صالح موسٰی جنگی رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی ولادت باسعادت کی رات کو مشاہدہ فرمایا کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم میں صحابہ کرام اور ائمہ اور اولیاء رحمٰن کی زیارت ہوئی اور نبی کریم علیہ الصلاۃ تسلیم نے فرمایا اے میرے بیٹے ابو صالح تجھے مولا تعالی نے ایک فرزند عطا کیا ہے جو میرا بیٹا ہے۔ اور محبوب اور اللہ تعالی کا بھی محبوب ہے اور اس کا مرتبہ اولیاء میں وہ ہوگا جو میرا نبیوں اور رسولوں میں ہے کسی شاعر نے اس کے ضمن میں کیا خوب فرمایا ہے۔
غوث اعظم درمیان اولیاء
کیوں محمد درمیان انبیاء
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام انبیاء کرام اور رسولان عظیم علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی آپ کے والد ماجد کو خواب میں بشارت دی کی ما سوائے ائمہ کرام کے تمام اولیاء رحمٰن اپ کے فرزند کے فرمانبردار ہوں گے اور اس کا قدم اپنی گردنوں پر رکھیں گے۔ اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری ان کے درجات کی ترقی کا باعث ہوگی اور جو اس کی اطاعت کا منکر ہو جائے وہ قرب الہی کی بلندی سے بعد اور محرومی کے گھڑے میں ڈالا جائے گا۔