اکثر لوگ مردم خور ہوتے ہیں
کسی کے ساتھ دشمنی کے لیے سبب کا ہونا ضروری ہے ورنہ ہم جنسی تو وفا سکھاتی ہے پھر خود سے ہی محبت کرنا سیکھو کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام نے کب ابلیس پر ظلم کیا تھا یا پھر کسیآادمی نے سانپ اور بچھو کے ساتھ کیا ظلم کیا تھا کہ وہ اس کو تکلیف پہنچانے کے در پہ ہیں۔
اے مبتلاے آزمائش! جب کسی کو تیری فکر نہیں تو پھر بہتر یہی ہے کہ تو اپنا کام خود کر اور اکثر لوگ مردم خور ہوتے ہیں اسی لیے ان کی خوش خلقی میں اپنے لیے امان مت تلاش کر۔
وجہ بیان
مولانا رومی رحمہ اللہ علیہ یہ شکایت میں بیان کرتے ہیں کہ دشمنی کے لیے سبب ہونا ضروری ہے اور حضرت آدم علیہ السلام نے ابلیس کے ساتھ کون سا ظلم کیا تھا جو اس نے خواہ مخواہ کی دشمنی مول لے لی اور کب کسی آدمی نے سانپ اور بچھو کے ساتھ ظلم کیا تھا کہ وہ اس کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں۔
اکثر لوگ مردم خور ہوتے ہیں اسی لیے ان کی خوش اخلاقی میں اپنے لیے امان تلاش نہ کرو دوسروں سے امیدیں نہ رکھو کہ جب امید ٹوٹتی ہے تو انسان کی ہمت بھی ٹوٹ جاتی ہے۔