abu ubaida ka khwab

ابو عبیدہ کا خواب

جس وقت صحابہ کرام کا لشکر ملک شام کے فتح کرنے میں مشغول تھا اور دمشق فتح کرنے کا منصوبہ درپیش تھا مگر دمشق کے فتح کرنے میں کسی قدر دقتیں پیش آرہی تھیں اور صحابہ کرام کو ایک قسم کا تردد لاحق تھا۔

ایسی حیرانی کے وقت حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے خواب دیکھا: کہ میرے خیمہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ابو عبیدہ کو بشارت دی کہ اے ابو عبیدہ! مسلمانوں سے کہہ دو کہ آج یہ مقام فتح ہو جائے گا اطمینان رکھو یہ فرما کر حضور نے بہت جلد واپسی کا عزم فرمایا۔

ابو عبیدہ کا خوابحضرت ابو عبیدہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس وقت حضور کو جلدی اتنی کیوں ہے فرمایا: اے ابو عبیدہ! آج ابوبکر کی وفات ہو گئی ہے میں ان کا جنازہ تیار چھوڑ کر آیا ہوں مجھے ابھی ابوبکر کے جنازہ پر واپس جانا ہے یہ فرما کر حضور فورا واپس تشریف لے گئے۔

(سیرت الصالحین)

سبق

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ایک خاص تعلق تھا اور حضور کے یہاں بھی اور وہاں بھی صدیق اکبر پر ایک خاص نظر رحمت رہی ہے۔

قحط سالی

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔