آسمان کا گریہ
مدینہ منورہ میں ایک بار قحط پڑ گیا بارش ہوتی ہی نہ تھی لوگ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں فریاد لے کر حاضر ہوئے۔
حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر انور پر سے چھت میں ایک سوراخ کر دو تاکہ آسمان اور قبر میں کوئی حجاب نہ رہے۔
چنانچہ لوگوں نے ایسا ہی کیا تو اس قدر بارش ہوئی کہ کھیتیاں ہری بھری ہو گئیں اور جانور موٹے ہو گئے محدثین لکھتے ہیں کہ آسمان نے جب قبر انور کو دیکھا تو رو پڑا تھا۔
(مشکوۃ شریف)
سبق
ہمارے حضور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض پاک وصال شریف کے بعد بھی بدستور جاری ہے اور حضور کی قبر انور کی زیارت سے ہر آنکھ آنسوؤں کے پھول برسانے لگتی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ سے کچھ پانے کے لیے حضور کا وسیلہ ضروری ہے۔