حضرت ابوبکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ اور چیونٹی
حضرت ابوبکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ ایک غلہ فروش کی دکان سے ایک غلے کی بوری خرید کر لائے اور جب اس بوری کو گھر لے کر آئے اور اس میں غلے نکالنے لگے تو آپ کی نظر ایک چیونٹی پر پڑی جو اس بوری کے ساتھ ہی آگئی تھی۔
حضرت ابوبکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ نے جب اس چیونٹی کو دیکھا تو اپ کا دل بے قرار ہو گیا اور یہ خیال دل میں ایا کہ میری وجہ سے یہ چیونٹی اپنے گھر سے دربدر ہو گئی۔
آپ نے اس چیونٹی کو احتیاط سے پکڑا اور اس غلے فروش کی دکان پر لے جا کر چھوڑ دیا جب چیونٹی اپنے بل میں چل گئی تو آپ رحمتۃاللہ علیہ کے دل کی بے قراری قرار میں بدل گئی۔
وجہ بیان
حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں حضرت ابوبکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ اور چیونٹی کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ ایک غلے کی بوری خرید کر لائے تو ایک چیونٹی بھی اس بوری کے ساتھ آگئی۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ اس چیونٹی کے بے گھر ہونے کی وجہ سے بے قرار ہو گئے اور پھر اس چونٹی کو لے جا کر اس غلے والی دکان پر چھوڑ آئے تقوی کا اعلی معیار یہی ہے کہ انسان اپنی معمولی سے بھی کوتاہی پر بھی ندامت کا اظہار کرے تاکہ قلبی سکون پا سکے۔