غوث پاک کی دعا سے عذاب میں تخفیف
حضرت محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی شہباز اللہ مکانی قد سے سراہ النور کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر ایک شخص نے عرض کیا: کہ حضور میرے والد کے انتقال کے بعد میں نے اسے خواب میں دیکھا ہے کہ اس نے مجھ سے کہا کہ میں قبر کے عذاب میں گرفتار ہوں تو میرے لیے بارگاہ غوثیت پناہ سے دعائے خیر کراؤ بارگاہ غوثیت سے ارشاد ہوا کہ تمہارے والد کا کبھی مدرسے کے دروازے سے گزر ہوا اس نے کہا جی حضور آپ یہ سن کر عالم سکوت میں ڈوب گئے۔
پھر دوسرے دن وہی شخص حاضر ہو کر عرض پرواز ہوا کہ حضور اج میں نے اپنے والد کو اس حالت میں دیکھا کہ وہ ہر طرح سے خوش ہیں اور سبز لباس پہنے ہوئے ہیں اور مجھے کہا اب مجھ سے غوث الاعظم کی دعا سے عذاب دور ہو گیا ہے اور مجھے میرے باپ نے وصیت کی کہ تم بارگاہ غوثیت میں حاضری دیتے رہا کرو.