شیطان کا غوث پاک کے سامنے خاک ہو جانا
ایک بزرگ سے منقول ہے کہ میں نے محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں دن رات خوفناک جنگلوں میں رہا کرتا تھا تو میرے پاس جنات ہیبت ناک شکلوں میں آتے اور مجھ سے مقابلہ کرتے مجھ پر آگ کے شعلے پھینکتے مگر میں دل میں ذرہ برابر بھی خوف محسوس نہ کرتا۔
اور غیب سے منادی ندا کرتا اے عبدالقادر: اٹھو اور ان سے مقابلہ کرو ہمیشہ ثابت قدم رہو گے اور ہمیشہ امداد الہی شامل حال رہے گی جب میں ان کے مقابلے کے لیے اگے بڑھتا تو وہ بھاگ جاتے پھر میں لاہور والا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھتا اس اثنا میں جو میرے پاس آتا جل کر خاک ہو جاتا۔