waqiat in urdu

اولیاء رحٰمن کا غوث پاک کی خدمت میں ہدیہ تبریک

حضرت محبوب سبحانی غوث اعظم سمدانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے جب یہ اعلان کیا کہ میرا قدم تمام اولیاء کی گردنوں پر تو اس وقت ایک ایک بہت بڑی جماعت ہوا میں اڑتی ہوئی نظر ائی۔ وہ جماعت آپ کی حاضری کے لیے آئی تھی حضرت خضر علیہ السلام نے ان کو آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کا حکم فرمایا تھا جب آپ نے اعلان فرمایا تو تمام اولیاء اللہ نے آپ کو مبارک باد دی اس طرح ہدیہ تبریک پیش کیا۔اولیاء رحٰمن کا غوث پاک کی خدمت میں ہدیہ تبریک
اے شہنشاہ اور وقت کے پیشوا اے اللہ کے حکم سے قائم رہنے والے اے وارث کتاب اللہ اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اے وہ علی مراتب زمین و آسمان جس کا دسترخوان ہے اور تمام اہل زمانہ جس کے اہل و عیال میں اے ذی وقار جس کی دعا سے بارش برستی ہے جس کی برکت سے جانوروں کے تھنوں میں دودھ اترتا ہے جس کی روبرو اولیاء کرام سر جھکائے ہوئے ہیں جس کے پاس رجال غیب کی 40 صفیں نیاز مندانہ طریقے سے کھڑی ہوتی ہیں ان کی ہر صف میں 70 70 مرد ہیں اے وہ عالی مقام جس کے ہاتھ کی ہتھیلی پر یہ لکھا ہوا ہے کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو پورا کرے گا اور جس کے 10 سالہ عمر شریفہ ہی فرشتے اس کے ارد گرد پھرتے تھے اور اس کی ولایت کی خبر دیتے تھے

(سیرت الغوث السقلین)

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top