تین سو اولیاء رحمٰن اور سات سو رجال غیب کا گردن جھکانا
ایک بزرگ جس کا نام نامی اسم گرامی شیخ ابو محمد یوسف ہے نے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں حضرت شیخ ادی بن مسافر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں میں نے کہا میں بغداد کا رہنے والا ہوں اور شہنشاہ بغداد کا مرید ہوں آپ نے یہ سن کر فرمایا بہت خوب بہت خوب وہ تو قتب وقت ہیں جب آپ نے قدامی حاضری کلی ولی اللہ فرمایا تو اس وقت تین سو اولیاء رحمٰن اور سات سو راجال غیب نے اپنی گردنیں جھکا دی پس یہ نزدیک آپ کی عظمت کے لیے یہی دلیل بہت بڑی ہے۔