ستتر ہزار کا اجتماع
حضرت شیخ نامی اسم گرامی عبداللہ الجبائی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ مجھے محبوب سبحانی قطب یزدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے بتایا کی ابتدا میں میرے پاس دو یا تین آدمی بیٹھا کرتے تھے پھر جب مشہوری ہوئی تو میرے پاس بے اندازہ اجتماع ہونے لگا اس وقت میں بغداد شریف کے محلہ حلبہ کی عید گاہ میں بیٹھتا تھا۔
لوگ رات کے وقت مشعلیں اور لالٹینے لے کر آتے پھر اجتماع اتنا ہونے لگا کہ یہ عید گاہ بھی لوگوں کے لیے تنگ ہو گئی اس لیے باہر عیدگاہ میں ممبر رکھا گیا لوگ دور دراز سے بہت بڑی تعداد میں گھوڑوں کچروں اور اونٹوں پر سواری کر کے آتے اس وقت 70 ہزار کا اجتماع ہوتا تھا جن میں کثیر تعداد علماء فقہاء اور مشائخ ہوتے تھے آپ کی مجلس میں افضل علماء جن کے تعداد 400 کے قریب تھی جو قلم اور دعوت لے کر حاضر ہوتے تھے اس کو آپ نے صاحبزادے سیدنا عبدالوہاب نے بیان کیا۔
( بہجۃ الاسرار)