غوث اعظم کا نور ولایت
ایک ابی نامی عجمی شخص نہایت کند ذہن تھا بڑی محنت سے سمجھانے کے باوجود بھی مسئلہ اس کی سمجھ میں نہ آتا تھا ایک دن ایک بزرگ جن کا نام ابن سمحل تھا آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوا آپ نے اس وقت اسے پڑھا رہے تھے اس کا سبق نہ آنے سے ابن سمحل بہت حیران ہوئے جب لڑکا سبق پڑھ کر مکتب سے چلا گیا تو ابن سمحل نے آپ سے کہا کہ آپ کا اس کے پڑھانے میں اس قدر محنت کرنے پر میں حیران ہوں آپ نے جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا.
اس لڑکے کے ساتھ میری محنت اور جا فشانی کے دن ایک ہفتے سے کم رہ گئے ہیں ایک ہفتہ نہ گزرے گا کہ یہ بیچارہ اس دنیا سے کوچ کر جائے گا ابن سمحل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ واقعی ایک ہفتہ بھی نہ گزرنے پایا تھا کہ اس بچے کا انتقال ہو گیا اور میں نے اس بچے کے جنازے میں شرکت بھی کی۔