رسول اللہ کا قدم مبارک آپ کی گردن پر
حضرت محبوب سبحانی قطب یزدانی شیخ عبدالقادر جیلانی نورانی نے ارشاد فرمایا کہ جب میرے نانا پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی اور سدرۃ المنتہی پر پہنچے تو جبرائیل امین علیہ السلام پیچھے رہ گئے اور عرض کی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اگر میں ذرا بھی اگے قدم بڑھاؤ تو جل کر خاک ہو جاؤں گا تو اللہ تعالی نے اس جگہ میری روح کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے بھیجا تو میں نے زیارت کی اور نعمتیں عظمی اور ولایت و خلافت کبری سے بہرہ اندوز ہوا میں حاضر ہوا تو مجھے براق کی کی جگہ کھڑا کیا گیا اور میرے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری لگام اپنے ہاتھ میں پکڑ کر سوار ہوئے حتی کی مقام قاب قوسین اؤ ادتا پر پہنچ جا پہنچے اور مجھے ارشاد فرمایا کہ میرے یہ قدم تیری گردن پر ہیں اور تیرے قدم تمام اولیاء اللہ کی گردنوں پر ہوں گے
جس کی ممبر بنے گردن اولیاء
اس قدم کی کرامت پہ لاکھوں سلام