گیارہ سو اولیاء اللہ کی جلوہ گری
حضرت محبوب سبحانی قطب یزدانی شیخ عبدالقادر جیلانی حسنی و حسینی رحمۃ اللہ علیہ جس رات جلوہ گر ہوئے اس رات گیلان شریف میں سب لڑکے ہی پیدا ہوئے جن کے تعداد 1100 تھی اور وہ تمام کے تمام اولیاء رحمٰن تھے حضرت شیخ محمد عیسٰی برہان پوری کی ملفوظات سے اس طرح نقل کیا گیا ہے کہ جب غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا نطفہ مبارک آپ کی والدہ ماجدہ حضرت موسی جنگی رحمۃ اللہ علیہ کے پشت سے نکل کر آپ کی والدہ ماجدہ طیبہ طاہرہ زاہدہ عابدہ کے رحم مبارک میں متمکن ہوا تو تمام گھر نور ہو گیا اور مولا تعالی نے آپ کی خاطر اولیاء کرام کے نطفے اپنے باپوں کی پشت سے نکال کر ماؤں کے رحم میں متمکن کیے اور ان کو اسی رات پیدا کیا جس رات آپ کی پیدائش ہوئی تاکہ وہ آپ کے فیض سے مستفیض ہو جائیں.