دست مسیحا
حضرت عیسی علیہ السلام ابھی کمسن بچے ہی تھے کہ آپ کا گزر اپنی والدہ مریم کے ساتھ ایک شہر میں ہوا جہاں کے لوگ اپنے بادشاہ کے دروازے پر جمع تھے عیسی علیہ السلام نے اس اژدہام کی وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ بادشاہ کی بیوی بچہ جننے کے قریب ہے اور بچہ پیدا نہیں ہوتا یہ لوگ اپنے بتوں سے اس تکلیف سے نجات کے لیے گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہے ہیں عیسی علیہ السلام نے فرمایا: اگر میرا ہاتھ بادشاہ کی بیگم کے پیٹ پر رکھ دیا جائے تو فورا بچہ پیدا ہو جائے گا۔
لوگوں نے یہ گفتگو سنی تو آپ کو بادشاہ کے پاس لے گئے عیسی علیہ السلام نے بادشاہ سے فرمایا: اے بادشاہ! میں اگر یہ بتا دوں کہ اس عورت کے پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی؟ اور پھر پیٹ پر ہاتھ رکھ دوں اور بچہ پیدا ہو جائے تو کیا تو ایک اللہ پر ایمان لے آئے گا؟
بادشاہ نے کہا: بے شک! حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا: تو سن اس کے پیٹ میں لڑکا ہے جس کے رخسار پر سیاح تل اور پیٹ پر سفید تل ہے اس کے بعد آپ نے فرمایا: اے بچے! میں تجھے اس ذات کی قسم دیتا ہوں جس نے سب مخلوق کو پیدا فرمایا: تو جلدی پیٹ سے باہر آجا آپ کے یہ کہتے ہی بچہ پیدا ہو گیا۔
اور سب نے دیکھا کہ اس کے رخسار پر سیاہ تل اور پیٹھ پر سفید تل تھا آپ کا اعجاز دیکھ کر بادشاہ مسلمان ہونے کو تیار ہوا مگر قوم نے یہ کہہ کر کہ یہ جادو ہے بادشاہ کو مسلمان ہونے سے روک لیا۔
(نزہۃ المجالس)
سبق
اللہ کا نبی بڑے بڑے علوم و اختیار لے کر آتا ہے اور ان کی نظر محفل ارحم تک بھی پہنچ جاتی ہے اور ان کے ہاتھ بھی دافع البلا ہوتے ہیں۔