khufnak sanp

خوفناک سانپ

حضرت موسی علیہ السلام کے ہاتھ میں ایک عصا تھا خدا نے فرمایا: اے موسی! ذرا اس عصا کو زمین پر تو ڈالو حضرت نے اسے زمین پر ڈالا تو وہ ایک خوفناک سانپ بن کر لہرانے لگا۔

حضرت موسی علیہ السلام نے یہ منظر دیکھ کر پیٹھ موڑ لی اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا خدا نے فرمایا: اے موسی! ڈرو نہیں اسے پکڑ لو یہ پھر وہی عصا بن جائے گا۔

خوفناک سانپچنانچہ آپ نے اس سانپ کو پکڑا تو وہ پھر عصا بن گیا اللہ تعالی نے یہ بھی ایک معجزہ عطا فرما کر موسی علیہ السلام سے فرمایا: کہ اب فرعون کی طرف جاؤ اور اسے ڈراؤ اور اس کو سمجھاؤ کہ وہ کفر و طغیانی کو چھوڑ دے اور اگر وہ معجزہ طلب کرے تو یہ عصا ڈال کر اسے دکھاؤ۔

(قرآن کریم)

سبق

انبیاء علیہم السلام کو اللہ تعالی نے بڑے بڑے معجزات عطا فرمائے ہیں اور وہ ایسے ایسے کام دکھاتے ہیں جو دوسرے ہرگز نہیں کر سکتے۔

ایک ولی اور محدث

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔