Atish kada namrood ka

آتش کدہ نمرود کا

نمرود ملعون نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے جب مناظرہ میں شکست کھائی تو اور تو کچھ نہ کر سکا حضرت کا جانی دشمن بن گیا اور آپ کو قید کر لیا اور پھر ایک بہت بڑی چار دیواری تیار کی اور اس میں مہینہ بھر تک بکوشش اس قسم کی لکڑیاں جمع کیں اور ایک عظیم آگ جلائی۔

جس کی تپش سے ہوا میں اڑنے والے پرندے جل جاتے تھے اور ایک منجنیق گوپن تیار کر کے کھڑکی کی اور حضرت ابراہیم کو باندھ کر اس میں رکھ کر آگ میں پھینکا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زبان پر اس وقت یہ کلمہ جاری تھا۔

آتش کدہ نمرود کاحسبی اللہ ونعم الوکیل ادھر نمرود نے آپ کو آگ میں پھینکا اور ادھر اللہ نے آگ کو حکم فرمایا کہ اےآگ! خبردار۔۔ ہمارے خلیل کو مت جلانا تو ہمارے ابراہیم پر ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی کا گھر بن جائے چنانچہ وہ آگ حضرت ابراہیم کے لیے باغ و بہار بن گئی اور نمرود کی ساری کوشش بےکار چلی گئی۔۔

(قرآن کریم)

سبق

اللہ والوں کو دشمن ہمیشہ تنگ کرتے رہتے ہیں لیکن اللہ والوں کا کچھ نہ بگڑ سکے اور خود ہی ذلیل ہوتے رہے۔

آسمان کا گریہ

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔