diwana oont

دیوانہ اونٹ

بنی نجار کے ایک باغ میں ایک دیوانہ اونٹ گھس آیا جو شخص بھی اس باغ میں جاتا وہ اونٹ اسے کاٹنے دوڑتا تھا لوگ بڑے پریشان تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا قصہ عرض کیا: حضور نے فرمایا! چلو میں چلتا ہوں چنانچہ حضور اس باغ میں تشریف لے گئے۔

دیوانہ اونٹاور اس اونٹ سے فرمایا: ادھر آؤ اس اونٹ نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم سنا تو دوڑتا ہوا حاضر ہوا اور اپنا سر حضور کے قدموں میں ڈال دیا حضور نے فرمایا: اس کی نکیل لاؤ نکیل لائی گئی اور حضور نے اسے نکیل ڈال کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا اور وہ آرام سے چلا گیا حضور نے پھر صحابہ سے فرمایا: کافروں کے سوا مجھے زمین و آسمان والے سب جانتے ہیں میں اللہ کا رسول ہوں۔

(حجۃ اللہ علی العالمین)

سبق

ہمارے حضور کا حکم جانوروں پر بھی جاری ہے اور کائنات کی ہر شے باخبر کافروں کے ہمارے حضور کی رسالت و صداقت کو جانتی ہے۔

حضرت امام جعفر صادق اور ایک دہریہ ملاح

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top