راز فنا فی اللہ
اس فنا کے راز کی تفصیل میں روز و شور سے بیان کرتا لیکن اس سے ڈرتا ہوں کہ کہیں کوئی لغزش نہ دکھا جاؤں نقطے تیز تلوار کی مانند ہیں اور اگر تیرے پاس ڈھال نہیں ہے تو لوٹ جائے کیونکہ تلوار تیز ہو تو بغیر ڈھال کے اس کے سامنے مت جاؤ کہ یہ کاٹنے سے نہیں شرماتی اس لیے تلوار کو میں نے خلاف کر لیا ہے تاکہ کوئی الٹا سمجھنے والا الٹا نہ سمجھ لے۔
وجہ بیان
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ یہاں فنا فی اللہ کے راز کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ اگر میں نے اس کی تفصیل بیان کی تو مجھے ڈر ہے کہ میری کسی کوتاہی کی وجہ سے میں زیر عتاب نہ آجاؤں۔