حقیقی مالک تو اللہ عزوجل ہے

waqiat in urdu

حقیقی مالک تو اللہ عزوجل ہے

ایک شخص نے حاکم شیراز تا جک سعد بن زنگی کی شان میں قصیدہ پڑھا۔حاکم شیراز اس سے اتنا خوش ہوا کہ اسے ایک بیش قیمت خلعت عطا فرمائی۔اس خلعت کے دامن پر ”اللہ بس” کے الفاظ کڑھے ہوئے تھے۔قصیدہ پڑھنے والےکی نظر جب اس پر گئی تو اس کی کیفیت بدل گئی اور اس نے اپنے جسم سے وہ خلعت اتاردیا اور دیوانہ وارجنگلوں کی جانب بھا گ نکلا ۔

حقیقی مالک تو اللہ عزوجل ہے

جنگل میں اس کی ملاقت درویشوں کی ایک جماعت سے ہوئی۔ درویشوں نے جب اس کا حال سنا تو حیران ہوئے۔ ان میں سے ایک کہنے لگا کہ تم بھی عجیب ہوبادشاہ نے تمہیں انعام عطا کیا اور تم نے اس انعام کو ٹکھرادیا۔

وہ شخص کہنے لگا میں نے ایسا اس لئے کیا کہ مجھ پر حقیقت منکشف ہوگئی کہ حقیقی مالک تو اللہ عزوجل ہے اور جب تک میں اس راز سےانجان تھا خوف اور امیدکی ذلت میں مبتلا رہتا تھا۔اب میرااللہ پر کامل یقین ہے اور اب میرے دل کونہ ہی کسی بادشاہ کا خوف ہے نہ ہی کسی دوسری ذات سے اسے کوئی امید وابستہ ہے۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی(رحمتہ اللہ علیہ)اس حکایت میں ایک شخص کا قصہ بیان کر رہے ہیں جس نے شیراز کی شان میں قصیدہ پڑھااور حاکم شیراز نے اس سے خوش ہو کر اسے ایک خلعت عطا فرمائی جس پر اللہ بس کے الفاظ کڑھے تھے۔اس شخص کی نظر ان الفاظ پر پڑھی تو اس کی کیفیت بدل گئی اور وہ اس خلعت کو اتار کر جنگلوں میں چلا گیا۔پھر جب اس سے کچھ لوگ ملے تو انہوں نے اس کی کیفیت دریافت کی تو اس نے کہا کہ مجھ پر حقیقت واضح ہو گئی اور اب میرا یقین اللہ عزوجل پر پختہ ہے اور اس کے سوا مجھے کسی دوسری ذات سے کوئی امید نہیں ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔