فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
عورت عقل مند اور صاحب دل لوگوں پر غالب رہتی ہے
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ عورت عقل مند اور صاحب دل لوگوں پر غالب رہتی ہے برخلاف اس کے کی جاہل لوگ عورتوں پر غلبہ پاتے ہیں کیونکہ وہ سختی اور اکڑ پن میں زندگی بسر کرتے ہیں ان کے دلوں میں مہربانی اور کرم کی صلاحیتیں معدوم ہوتی ہیں اور ان پر ہر وقت حیوانیات کا غلبہ طاری رہتا ہے جاہلوں کی محبت عارضی ہوتی ہے اور غصہ و شہوت حیوانی صفات ہیں۔
ان سے قطع نظر جو معشوق تمہیں نظر آتی ہے حق کا پر تو ہے اور اس لحاظ سے وہ نور خالق سمجھا جائے گا نہ کہ نور مخلوق ہر عقل مند کی عقل کے نزدیک یہ بات درست ہے کہ ہر پھرنے والی شے کے ساتھ کرانے والا بھی ہے حق تعالی کی ذات بہت ہی غفور الرحیم ہے اور اس پر ہر شے عاشق ہے عدم و جواد اور ایمان بھی اس کے عاشق ہیں۔
وجہ بیان
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ ن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں کہ عورت عقلمند اور صاحب دل لوگوں پر غالب رہتی ہے جاہلوں کی صحبت سے بچو کی ان کی محبت عارضی ہوتی ہے اور اللہ عزوجل سے معافی کے طلبگار رہو کہ اس کی ذات بہت ہی غفور رحیم ہے۔
بچہ عقل کے احوال کو نہیں دیکھ سکتا اور عقل مند اس کا انکار کبھی نہیں کرے گا