فرشتے کی ڈیوٹی

فرشتے کی ڈیوٹی

فرشتے کی ڈیوٹی

ایک مرتبہ حضرت امام حسن اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہما بچپن میں گھر سے کہیں باہر تشریف لے گئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کچھ پریشان سی ہوئیں کہ شہزادے کہاں چلے گئے اتنے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! حسن و حسین آج کہیں کھو گئے ہیں اور مجھے معلوم نہیں ہے کہ کہاں چلے گئے۔

فرشتے کی ڈیوٹیاتنے میں جبرائیل امین حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے دونوں شہزادے فلاں جگہ پر ہیں۔

آپ پریشان نہ ہو خدا نے ان کی حفاظت کے لیے ایک فرشتہ متعین کر رکھا ہے یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ تشریف لے گئے کیا دیکھتے ہیں کہ دونوں صاحبزادے تو پڑھے سو رہے ہیں اور فرشتہ ایک بازو ان کے نیچے بچھائے ہوئے ہیں اور دوسرے سے سایہ کیے ہوئے بیٹھا ہے حضور نے دونوں کا منہ چوم لیا اور اٹھا کر گھر لے آئے۔

(نزحۃ المجالس)

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔