میں اپنے غلیظ باطن کی وجہ سے شرمسار ہوں

میں اپنے غلیظ باطن کی وجہ سے شرمسار ہوں

ایک بزرگ کی محفل میں تعریف کی جا رہی تھی اور ان کی خوبیاں بیان کرنے میں لوگ مبالغے سے کام لے رہے تھے ان بزرگ نے جب اپنی تعریفیں سنی تو فرمایا کہ من آنم کی من دآنم یعنی میں اپنے آپ کو خوب جانتا ہوں اور جو شخص میری خوبیاں بیان کرتا ہے وہ مجھے خوب ستاتا ہے۔

اور تم صرف میرے ظاہر کو جانتے ہو جب کہ میرے باطن کے متعلق تمہیں کچھ علم نہیں میں دنیا کی نظر میں تو اچھا ہوں مگر میں اپنے غلیظ باطن کی وجہ سے شرمسار ہوں مور اپنے نقش و نگار کی وجہ سے تعریف کے لائق سمجھا جاتا ہے مگر جب اپنے پاؤں دیکھتا ہے تو شرم سار ہو جاتا ہے۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک بزرگ کا قصہ بیان کر رہے ہیں جن کی تعریف کی جا رہی تھی تو انہوں نے جوابا فرمایا کہ میں خود کو بہتر جانتا ہوں۔

بس یاد رہے کہ جو لوگ اپنی تعریفیں سن کر خوش فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں یہ ان کے نفس کا دھوکہ ہے اور دوسروں کی تعریف پر فخر کرنے کے بجائے خود کو سنوارنے پر توجہ دو۔

غرور و تکبر کی نشانی

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top