اگر دشمن مر گیا تو یہ خوشی کا موقع نہیں
نو شیرواں بادشاہ کے پاس ایک شخص خوشخبری لے کر آیا کی اس کا فلاں دشمن ہلاک ہو گیا نوشیرواں نے جب اس شخص کی بات سنی تو کہا کہ کیا تو نے یہ بھی سنا ہے کہ میں زندہ رہوں گا۔
اگر دشمن مر گیا تو یہ خوشی کا موقع نہیں کیونکہ ہماری اپنی زندگی بھی عنقریب ختم ہونے والی ہے پس اے دوست اگر تو کسی جنازہ کو دیکھے تو خوشی کا اظہار نہ کرے کہ ایک دن یہی سب تیرے ساتھ بھی ہونے والا ہے۔
وجہ بیان
حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں نوشیرواں بادشاہ کے متعلق بیان کر رہے ہیں کہ اس کا ایک دشمن مر گیا تو اس کے پاس ایک شخص نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس نے کہا کہ دشمن مر گیا تو یہ خوشی کا مقام نہیں کل ہم نے بھی مرنا ہے پس یاد رکھو کہ موت ایک حقیقت ہے خواہ وہ مومن کی موت ہو یا شرک کی تم جب بھی کسی کے مرنے کی خبر سنو تو خوشی نہ مناؤ اور یاد رکھو کہ عنقریب تم بھی موت کا ذائقہ چکھنے والے ہو۔