بدخلت غلام

بد خصلت غلام

ایک عابد و زاہد بزرگ کا غلام نہایت بدکار اور بد خصلت تھا اس کے لمبے لمبے بال ہمیشہ گرد آلود اور الجھے ہوئے ہوتے تھے اور اس کی آنکھوں سے پانی بہتا رہتا تھا وہ اتنا سست اور کاہل تھا کہ اس کے گھر میں کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے تھے مگر وہ کوڑا اٹھانے کی زحمت تک گوارا نہ کرتا تھا۔ حضرت شیخ سعدی رحمت اللہ علیہ نے اس بدخصت غلام کا قصہ بیان کرتے ہوئے اس کے متعلق ایک خوبصورت شعر بھی لکھا ہے جس کا مفہوم یہ ہے

یعنی وہ اتنا بدصورت تھا کہ اس کی پیشانی کی جانب نظر دوڑاتے بھی وحشت ہوتی تھی وہ اتنا کاہل تھا کہ کسی کام کے لیے نہ جاتا تھا کہ لوٹ کر واپس آتا۔

یہ بد خصلت غلام کھانے کا اتنا دلدادہ تھا کہ کھانے کے لیے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر ہی دسترخوان پر بیٹھ جاتا اور کسی کو پانی پلانا بھی گوارا نہ کرتا ایک دن ان نیک بزرگ کا ایک دوست ان سے ملنے آیا اس نے ان کے غلام کی یہ حرکتیں دیکھی تو اس سے رہا نہ گیا

اس نے ان بزرگ سے دریافت کیا کہ آپ کو اس کی کون سی خوبی پسند ہے جو آپ نے اسے اپنے پاس رکھا ہوا ہے تو آپ کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ اسے فروخت کر دیجئے اور ایسے کاہل اور بدخلصت کا آپ کے پاس کوئی کام نہیں۔بدخلت غلامان بزرگ نے جب اپنے دوست کی بات سنی تو کہا کہ بے شک اس کی عادتیں صحیح نہیں اور یہ کاہل ہے یہ بد خصلت یہاں موجود ہے تو میری عادتیں صحیح ہیں اور میں بھی اس کو برداشت کرتے اتنا پختہ ہو چکا ہوں کہ اب ہر شخص کی زیادتی کو برداشت کر سکتا ہوں اب یہ بات مروت کے خلاف ہے کہ میں اس سے اتنے فائدے حاصل کر چکا ہوں اور اب اسے فروخت کر دوں۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک نیک بزرگ کی بدخلت غلام کا قصہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنی بری حرکات سے ان بزرگ کو تنگ کرتا تھا ان بزرگ کے ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ اسے فروخت کر دیں تو ان بزرگ نے فرمایا کہ اس کی بری حرکتوں کو برداشت کرتے ہوئے بھی میں اس مقام تک پہنچا ہوں اور اب یہ مروت کے خلاف ہے کہ میں اسے فروخت کر دوں۔

بس یاد رکھو کہ اگر تم کسی کی بری عادات کو برداشت سے کرو گے تو یقینا اللہ عزوجل تمہیں تمہارے اس صبر کا پھل دے گا اور جب تم اپنے کسی غلام عزیز یا دوست کی بری حرکات پر صبر کرو گے اور برداشت سے کام لو گے تو یقینا تم زمانے کی سختیوں کو بھی باسانی جھیل لو گے۔

بے جا مداخلت شریفوں کا شیوہ نہیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You cannot copy content of this page

Scroll to Top