ایک عابد اور چور کا قصہ

ایک عابد اور چور کا قصہ

تبریز شہر میں ایک عابد و زاہد شخص رہتا تھا جب لوگ نیند کے مزے لوٹ رہے ہوتے یہ عابد شب بیداری کرتا اور عبادت الہی میں مشغول رہتا تھا ایک رات وہ اپنی عبادت میں مشغول تھا کہ ایک چور اس کے پڑوس میں گھس گیا۔

اس عابد نے آہٹ کی اواز سنی تو شور مچا دیا جسے سن کر پڑوسی جاگ گئے اور اب وہاں چور کا رکنا محال ہو گیا اور وہ بڑی مشکل سے جان بچا کر وہاں سے بھاگا چور کے جانے کے بعد عابد کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ میں نے اپنے پڑوسی کے ساتھ تو نیکی کی لیکن اس چور کے رزق کو اس سے دور کر دیا۔

یہ سوچ کر وہ عابد اپنی جگہ سے اٹھا اور چور کی منزل کا اندازہ کرتے ہوئے اس کے پیچھے بھاگا اور کچھ ہی دیر کی مسافت کے بعد اس چور کو جالیا چور اسے دیکھ کر ڈر گیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔

اس عابد نے چور سے کہا! کہ بھائی تو مجھ سے کیوں ڈرتا ہے میں تو ایک عرصہ سے تجھ جیسے بہادر اور شاہزور کی تلاش میں تھا تو میرا ساتھی بن جا ہم دونوں مل کر چوری کیا کریں گے اور جلدی ہی دونوں امیر ہو جائیں گے۔ایک عابد اور چور کا قصہچور نے اس عابد کی بات سنی تو رک گیا عابد نے کہا کہ اس وقت ایک ٹھکانہ ایسا ہے جس کے متعلق مجھے علم ہے اگر ہم وہاں گئے تو ہمیں ضرور کچھ نہ کچھ ملے گا چور نے عابد کی بات سنی تو فورا رضامند ہو گیا۔

اور عابد اسے گھما پھرا کر اپنے گھر لے گیا اور چور سے کہا! کہ تم باہر رکو میں دیوار پھلانگ کر اندر جاتا ہوں اور جو مال ہاتھ لگا وہ میں باہر پھینکتا جاؤں گا یہ کہہ کر وہ عابد اپنے گھر گھس گیا۔

اور اس عابد کے گھر میں مال و زر نام کی کوئی شے موجود نہ تھی اس نے اپنے کپڑے اتار کر اس چور کی جانب پھینکے اور پھر چور چور کی آواز لگا دی چور نے جب شور سنا تو وہ بھاگ گیا اور اس عابد نے شکر ادا کیا کہ اس نے کسی نہ کسی طرح اس چور کی مدد کر دی۔

وجہ بیان

حضرت شیخ سعدی رحمہ اللہ علیہ اس حکایت میں ایک عابد اور چور کا قصہ بیان کرتے ہیں کہ عابد کے پڑوس میں چور آگیا اور اس نے چور کی آہٹ سن کر شور مچا دیا جس پر وہ چور بھاگ گیا۔

پھر اس عابد کے دل میں خیال آیا کہ اس نے چور کے رزق کو اس سے دور کر دیا اور اس شور کے پیچھے گیا اور اسے لے کر اپنے گھر آگیا اور اپنے کپڑے اسے دیکھ کر پھر چوروں کی آواز لگا دی جس پر وہ بھاگ نکلا اس عابد نے اللہ عزوجل کا شکر ادا کیا کہ اس نے چور کی کسی طرح مدد کر دی۔

یہ حکایت ہمیں درس دیتی ہے کہ اللہ عزوجل کے نیک لوگ ہر شخص کے ساتھ خواہ وہ نیک ہو یا برا اس کے ساتھ نیکی کرتے ہیں اور اس کے اس احسان کی بدولت بے شمار گنہگار اپنے گناہوں پر نادم ہو کر تائب ہو گئے۔ ایک عابد اور ایک چور میں کون نیک ہے اور کون گنہگار یہ ہم پتہ نہیں کر سکتے۔

بادشاہ کو قیدی کی نصیحت

اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔